رض احمد نے غزہ مظالم پر عید کی خوشیوں کو ادھورا قرار دیدیا

رض احمد نے غزہ مظالم پر عید  کی خوشیوں کو ادھورا قرار دیدیا

لندن(شوبزڈیسک ) پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے عید کے موقع پر امت مسلمہ کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے ۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ رواں برس فلسطین میں مظالم کی وجہ سے عید کی خوشیاں ادھوری رہ گئی ہیں۔ غزہ میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو متحد ہونے کی سخت ضرورت ہے ۔ 

فلسطین کی وجہ سے یہ رمضان پوری امت کیلئے تکلیف اور دکھ کا سبب بنا ہے اور امت مسلمہ کو مزید قریب ہونے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ رض احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں