ٹام کروز کو دل و دماغ سے شوہر تسلیم کرتی ہوں:امیشا پٹیل

ٹام کروز کو دل و دماغ سے شوہر تسلیم کرتی ہوں:امیشا پٹیل

ممبئی ( شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو دل و دماغ سے اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی اداکار سنجے دت 20 سال سے ان کی شادی کرانے کی کوشش کررہے ہیں تب سے وہ میرے لیے درست رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں یہ بچی ہے ، اس کو کھلونے دو، اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے ۔ میں نے حقیقی زندگی میں شادی نہیں کی ، لیکن میں ایک شخص سے بہت محبت کرتی ہوں جس کو میں اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہوں۔امیشا پٹیل نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو کافی پسند کرتی ہیں اور ان پر اپنی جان چھڑکتی ہیں وہ اپنے دل و دماغ میں ٹام کو اپنا شوہر تسلیم کر چکی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں