سٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

سٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(شوبز ڈیسک)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سٹیج اداکارہ کے گھر پر دن دیہاڑے گولیاں چلائی ہیں۔ عروج کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ عروج نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک شخص ہراساں کرتا ہے ، اسی نے فائرنگ کی ہے۔ علاقہ ایس پی اخلاق تارڑ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں