خوبصورتی اللہ کی دین، محنت کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوایا:نور فاطمہ

  خوبصورتی اللہ کی دین، محنت کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوایا:نور فاطمہ

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ اور ٹک ٹاکر نور فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ محنت پر یقین رکھتی ہوں اور محنت کے بل بوتے پر اپنا لوہا منوایا۔

راتوں رات امیر بننے کا خواب کبھی نہیں دیکھا۔ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے فینز کی خواہشات کا احترام کروں۔ خوبصورتی اللہ کی دین ہے ۔آپ حسد کرنے کے بجائے محنت کریں تو ایک نہ ایک دن آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں