تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ، شکایت درج

تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ، شکایت درج

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ لاپتہ ہوگئے۔

 میڈیا کے مطابق اداکار گروچرن سنگھ رواں ماہ 22 اپریل سے لاپتہ ہیں، اُن کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروائی ہے ۔گروچرن سنگھ کے والد ہرگیت سنگھ نے کہا کہ وہ اچانک اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے پر بے حد پریشان ہیں جبکہ اُن کی والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں