ڈپریشن کی شکار اداکارہ امریتا پانڈے نے خودکشی کرلی

ڈپریشن کی شکار اداکارہ  امریتا پانڈے نے خودکشی کرلی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کی بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے المعروف اناپورنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اناپورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں۔۔

 اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ۔ اناپورنا کی لاش انکے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ آنجہانی اداکارہ نے اپنی موت سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے انکے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس نوٹ میں تحریر تھا کہ دو کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبو کر اسکا سفر آسان کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں