عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند

عالیہ بھٹ 100سال تک  اداکاری کرنے کی خواہشمند

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے 100 سال کی عمر تک اداکاری کرنے کا ارادہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے۔

 مطابق ایک پریس کانفرنس میں عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسلسل فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کبھی تھک نہیں جاتیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں 100 سال کی عمر تک کام کرنا چاہتی ہوں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر آپ فٹ اور ٹھیک ہیں تو آرام کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کام کے دوران سکون ملتا ہے ۔

 یہ میرا جنون ہے ۔ یہ میرے دل اور روح کو زندہ رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں