وہاج علی نے یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی میم ڈیلیٹ کروادی

وہاج علی نے یمنیٰ زیدی پر بنائی گئی میم ڈیلیٹ کروادی

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکار وہاج علی کے فین پیج کی جانب سے یمنیٰ زیدی سے متعلق ایک میم شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ کے مختلف ڈراموں سے لیے گئے کرداروں کی تصویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شامل تھا۔

اس کولاج میں یمنیٰ زیدی کی اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ تصاویر تھیں جن پر لکھا تھا کہ یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ آجاتی ہے ۔یہ میم جیسے ہی وہاج علی کی نظروں کے سامنے سے گزری تو اُنہیں پیج کے ایڈمین پر غصہ آیا کیونکہ میم میں یمنیٰ زیدی کا موازنہ آلو سے کیا گیا تھا۔وہاج علی نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایڈمین سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں اور خاندان کا احترام کرنا چاہیے۔ اداکار کی درخواست پر فین پیج کے ایڈمین نے یمنیٰ زیدی سے متعلق میم ڈیلیٹ کری ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں