مادھوری ڈکشٹ بڑی سکرین پر خواتین کی اصل تصویر کشی پر مطمئن

مادھوری ڈکشٹ بڑی سکرین پر خواتین کی اصل تصویر کشی پر مطمئن

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ نے بڑی سکرین پر خواتین کی اصل تصویر کشی دیکھ اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مادھوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی سکرین پر عکاسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب مصنفین خواتین کے لیے بہتر سکرپٹ، بہتر کردار لکھ رہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے ، اگر آپ خواتین پر مبنی کچھ بھی سکرین پر دکھاناچاہتے تھے ، تو خواتین کو صرف کسی ظلم کابدلہ لینے والے فرشتے کے طور پر یا پھر کسی ظلم وستم کا شکار ہوتے ہی دکھایا جاتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں