فائرنگ کیس میں ملزم کی موت سلمان خان کانام خارج کرنے کاحکم

 فائرنگ کیس میں ملزم کی موت  سلمان خان کانام خارج کرنے کاحکم

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کو بمبئی ہائی کورٹ نے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کی موت والے معاملے پر بڑا ریلیف دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کیس میں ملوث ملزم انوج تھاپن کی موت کی تحقیقات میں سے اداکار کا نام خارج کردیا جائے ۔سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو اسلحہ سپلائی کے الزام میں پولیس نے انوج تھاپن کو گرفتار کیا تھا اور یکم مئی کو جیل میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں