کبریٰ خان کا حقیقت میں جِن دیکھنے کا انکشاف

کبریٰ خان کا حقیقت میں جِن دیکھنے کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں جِن دیکھا تھا۔

 نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران کمرے میں جِن آگیا تھا، وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو اُنہوں نے دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق (جِن) باہر آئی ہے اور اُس نے اداکارہ کی طرف دیکھا ہے ۔ جب اُنہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی دوسری مخلوق موجود ہے تو اُنہوں نے ڈرتے ہوئے اپنے موبائل میں سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔ اس واقعے کے بعد، اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا لہٰذا اب وہ جب بھی گھر سے باہر جاتی ہیں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں