بادشاہ نے امریکا میں اپنا کنسرٹ ادھورا چھوڑنے پر معاف مانگ لی

بادشاہ نے امریکا میں اپنا کنسرٹ  ادھورا چھوڑنے پر معاف مانگ لی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ نے امریکا کے شہر ڈیلاس میں اپنے کنسرٹ کو درمیان میں چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔

انہیں مقامی پروموٹرز اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان ہونے والے تنازع کی وجہ سے اپنے شو کو مختصر کرنا پڑا تھا۔ بادشاہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ڈیلاس میں جو کچھ ہوا اس سے میں بہت دلبرداشتہ ہوں۔ میں پرفارم کرنے کا منتظر تھا لیکن مقامی پروموٹرز اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان اختلاف کی وجہ سے مجھے شو کو ادھورا چھوڑنا پڑگیاتھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں