سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز، آج مایوں

سوناکشی سنہا کی شادی کی  تقریبات کا آغاز، آج مایوں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مایوں کی تقریب آج اداکارہ کے نئے گھر میں ہوگی جوکہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ہے ، تقریب میں اس جوڑے کے چند قریبی دوست اور خاندان کے لوگ شرکت کریں گے جن کی کُل تعداد تقریباََ 50 ہوگی۔ سوناکشی سنہا نے والدین کا گھر چھوڑنے کے بعد اپنا نیا خریدا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں