سوارا بھاسکر کی سوناکشی و ظہیر اقبال کی بین المذاہب شادی کی حمایت

سوارا بھاسکر کی سوناکشی و ظہیر اقبال کی بین المذاہب شادی کی حمایت

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی پر کی جانے والی ٹرولنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور ان دونوں کی حمایت کی۔

اس موقع پر سوارا نے سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد سے اپنی شادی پر ہونے والی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جدید بھارت میں ایک بڑا مسئلہ وہ غلط تصور ہے جو کہ اس وقت پھیلایا جاتا ہے جب ایک ہندو لڑکی کسی مسلمان لڑکے سے شادی کرتی ہے تو اسے لوو جہاد کا نام دیدیا جاتا ہے۔ اسکا اطلاق میری شادی پر بھی کیا گیا تھا۔ یہ سوناکشی کی زندگی ہے، انھوں نے اپنا ساتھی کا انتخاب کیا ہے اور انکے ساتھی نے انکا چناؤ کیا، تو اب یہ انکے اور خاندانوں کا معاملہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں