لازوال، سدا بہار گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کی برسی منائی گئی

لازوال، سدا بہار گیتوں کے  خالق خواجہ پرویز کی برسی منائی گئی

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)لازوال، سدا بہار گیتوں کے خالق خواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے اورگزشتہ روز انکی برسی منائی گئی۔

خواجہ پرویز 1932 میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویز تخلص تھا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا، 1950 کی دہائی میں گیت نگاری سے وابستہ ہوگئے۔ خواجہ پرویز نے اردو اور پنجابی زبانوں میں 10 ہزار سے زیادہ فلمی گیت لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں