پٹودی خاندان کی سارہ علی خان کی دلیپ کمار سے رشتہ داری نکل آئی

پٹودی خاندان کی سارہ علی خان کی دلیپ کمار سے رشتہ داری نکل آئی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کو حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ ان کا ایک تعلق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سے بھی ہے ۔ سارہ علی خان، سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاحبزادی ہیں اور ان کا تعلق پٹودی خاندان سے ہے ۔

 حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے اپنی نانی رخسانہ سلطانہ کی یادوں کو شیئر کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی نانی بیگم پارہ کی بہن تھیں، جن کی شادی دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان سے ہوئی ۔سارہ علی خان یہ معلومات جان کر حیران رہ گئیں اور ردعمل میں کہا کہ کیا میں دلیپ کمار کی رشتے دار ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں