‘‘جٹ ’’سنی دیول کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا

‘‘جٹ ’’سنی دیول کی  نئی فلم کا نام سامنے آگیا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار سنی دیول کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق گوپی چند مالینینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام ‘جٹ’ رکھا گیا ہے۔

سنی دیول کے ساتھ فلم میں سیامی کھیر مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ریجینا کیسنڈرا کا بھی اہم کردار ہوگا۔ فلم کی ٹیم نے سنی دیول کے کردار کی عکاسی کے لیے ‘جٹ’ کا ٹائٹل منتخب کیا ہے، یہ ایک بہادر کردار ہے جو سنی دیول کی آن سکرین امیج سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں