اپنا خون نہ کھولائیں، پہلے ہی گرمی بہت عروہ کی نام لئے بغیر مشی خان پر تنقید

اپنا خون نہ کھولائیں، پہلے ہی گرمی بہت عروہ کی نام لئے بغیر مشی خان پر تنقید

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکارہ عروہ حسین نے اداکارہ مشی خان کا نام لئے بغیر خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی اچھا کام کرتا ہے ۔۔

میں اس کی حمایت کرتی ہوں اس کی پرواہ کئے بغیر کہ کون کام کر رہا ہے یا اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کا نام لیے بغیر لکھاکہ وہ یہ وضاحت صرف اس نیک نیت سے دے رہی ہیں تاکہ تمام ناقدین اپنا خون کھولانا بند کریں، کیونکہ پہلے ہی گرمی بہت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں