بیٹے نے میری تیسری شادی کروائی:عتیقہ اوڈھو

بیٹے نے میری تیسری شادی کروائی:عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی کروائی۔

فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ میری اپنے دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 سال تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم نے بڑے ہی مہذب انداز میں علیحدگی کی۔ میرے گھر والوں کو بھی ثمر پسند تھے ، تو ایک روز میرے بیٹے بلال نے مجھ سے کہا کہ آپ مشکل زندگی گزار رہی ہیں، ثمر علی خان اچھے انسان ہیں ، آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں