انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی خاندان کی شادی کو ‘سرکس’ قراردیدیا

انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی خاندان کی شادی کو ‘سرکس’ قراردیدیا

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی یوٹیوبر عالیہ نے امبانی خاندان کی شادی کو ‘سرکس’ قرار دے دیا ہے ۔

 میڈیا گفتگو میں عالیہ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی تھی لیکن انہوں نے اس میں جانے سے انکار کردیا۔ وہ خود کو بیچنا نہیں چاہتیں اسی لئے انہوں نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔ وہ شادی کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں اور یہ ایک شادی سے زیادہ ‘سرکس’ بن گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں