سلمان خان کا جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجنے کا انکشاف

 سلمان خان کا جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجنے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اُنہوں نے بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔

سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں جوہی چاولہ بہت پسند تھیں۔ اُنہیں جوہی چاولہ معصوم لگتی تھیں لیکن جب اُنہوں نے اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تو جوہی چاولہ کے والد نے صاف انکار کردیا تھا۔ جوہی چاولہ نے کہا کہ اُس وقت سلمان خان مقبول نہیں تھے اور نہ ہی وہ سلمان خان اور عامر خان کو اچھے سے جانتی تھیں، اسی وجہ سے اُنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے اور شادی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں