کینسرکی تشخیص ہونے پر والدہ نے مجھے بانہوں میں پناہ دی :حناخان

 کینسرکی تشخیص ہونے پر والدہ نے مجھے بانہوں میں پناہ دی :حناخان

ممبئی(شوبزڈیسک )چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے جنگ لڑتی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔۔۔

 جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی والدہ بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ تصاویر اُس مشکل دن کی ہیں جب میری والدہ کو میرے کینسر کی تشخیص کی خبر ملی تھی، میری والدہ کا صدمہ ناقابلِ بیان تھا لیکن اُنہوں نے مجھے گلے سے لگایا تاکہ وہ اپنا درد بُھلا کر مجھے ہمت دے سکیں۔ ماؤں کے پاس سُپر پاور ہوتی ہے ، میری والدہ کی دُنیا تباہ ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود، میری والدہ نے مجھے اپنی بانہوں میں پناہ اور طاقت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں