درفشاں سلیم کی چُھپ کر بنائی ویڈیو وائرل، مداح برہم

لندن(شوبز ڈیسک ) ڈرامہ سیریل ’عشق مُرشد‘ اور ’خئی‘ سے شہرت کی بُلندیوں پر پہنچنے والی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی چُھپ کر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے ہیں۔
ان دنوں درفشاں سلیم لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گُزار رہی ہیں، جہاں کسی نے اداکارہ کی پرائیوسی کی پرواہ کیے بغیر اُن کی چُھپ کر ویڈیو بنا ڈالی۔درفشاں سلیم کی وائرل ویڈیو میں وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن کے چوک پر ایک گلوکار اُن کے ڈرامہ سیریل ’عشق مُرشد‘ کا ٹائٹل سانگ گا رہا ہوتا ہے تو اداکارہ وہیں رُک کر گانا سُننے لگتی ہیں۔ ویڈیو بنانے والا شخص درفشاں سلیم کا پیچھا کرتے ہوئے اُن کی ویڈیو بناتا ہے ، اسی دوران اداکارہ ویڈیو بنانے والے سے بے خبر ہوتی ہیں اور بے خبری کے عالم میں دوستوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سڑک پر گھوم رہی ہوتی ہیں۔ درفشاں سلیم کے مداحوں نے مداحوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے ، انہیں دوسروں کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہیے ۔