‘کالکی 2898’ نے شاہ رخ کی ‘پٹھان’ کا ریکارڈ توڑ دیا

 ‘کالکی 2898’ نے شاہ رخ کی ‘پٹھان’ کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی(شوبزڈیسک) پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ‘پٹھان’ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم نے دو ہفتے میں صرف انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور یہ ‘پٹھان’ کی مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے ۔فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں