فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی کپور ہسپتال سے گھر منتقل

فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی  کپور ہسپتال سے گھر منتقل

ممبئی(شوبزڈیسک ) فوڈ پوائزننگ کی شکار جھانوی کپور صحت یاب ہوگئیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

 میڈیا ذرائع نے اداکارہ کے والد بونی کپور کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جھانوی کپور کی صحت اب بہتر ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں