لائیو شو میں’’محبت کا وظیفہ‘‘مانگنے پر فضا علی 18سالہ لڑکی پر برہم
لاہور(شوبزڈیسک ) نامور اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی لائیو شو کے دوران محبت کا وظیفہ مانگنے والی 18 سالہ لڑکی پر برس پڑیں۔
فضا علی کے مارننگ شو میں فون کرنے والی لڑکی نے کہا کہ میری عُمر 18 سال ہے اور میں بارہویں جماعت کی طالبِ علم ہوں۔ میں ایک لڑکے سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن اُس لڑکے کو مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں، تو آپ شو میں موجود مذہبی سکالرز سے پوچھ کر مجھے اس مسئلے کا کوئی حل یا وظیفہ بتا دیں۔سوال سُننے کے بعد فضا علی نے کہا کہ اس لڑکی کو ایسا بیہودہ سوال پوچھتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ اس لڑکی میں شرم بالکل ختم ہوگئی ہے ۔