لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں:ریاچکرورتی

لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں:ریاچکرورتی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی کی گرل فرینڈ ریا ۔

چکرورتی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کیسے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اُن کی زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے ۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں مذاق میں بھی اگر کہہ دیتی ہوں کہ میرے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ سمجھنے لگتے ہیں کہ میں کالا جادو کرتی ہوں۔ میں اکثر کہتی ہوں کہ میں کسی کمرے میں داخل ہو کر اُسے مکمل طور پر ہلا سکتی ہوں، یہ سن کر آدھے لوگ سوچتے ہیں کہ میں کوئی چڑیل ہوں یا کالا جادو کرتی ہوں جبکہ کچھ لوگ کہیں گے میں ایک مضبوط لڑکی ہوں۔پوڈ کاسٹ کے دوران اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اب فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میری شہرت کی وجہ سے اب مجھے فلموں میں کام نہیں دیا جاتا ہے ، لوگ میری خراب شہرت کی وجہ سے مجھے ڈرتے ہیں اور اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں