اداکارہ کویتا کوشک نے ٹی وی انڈسٹری چھوڑ دی

اداکارہ کویتا کوشک نے  ٹی وی انڈسٹری چھوڑ دی

ممبئی (شوبزڈٰیسک )بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ کویتا کوشک نے رجعت پسند، یکساں مواد، پرانی کہانیوں اور۔

 تھکا دینے والے طویل اوقات سے تنگ آکر ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اب مزید ٹی وی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، میں مہینے کے 30دن کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ویب سیریز یا فلموں میں کام کرنے کے لیے رضامند ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں