متھیرا نے لفظ ’’خلیل‘‘کا مذاق اُڑانے پر نادیہ کو آئینہ دکھا دیا

متھیرا نے لفظ ’’خلیل‘‘کا مذاق اُڑانے پر نادیہ کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) سُپر ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین لفظ ’خلیل‘ پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر متھیرا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

نادیہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ آج سے میری پسندیدہ گالی ’ابے ، او خلیل‘ ہے ، پھر اداکارہ نے ویڈیو میں معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں نہیں، میرا مطلب تھا، ’ابے او ذلیل‘۔اس ویڈیو پر پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

متھیرا نے کہا کہ ’خلیل‘ عربی زبان کا لفظ ہے ، خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیمؑ کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب ’خدا کا دوست‘ ہے ۔اُنہوں نے نادیہ حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لفظ ’خلیل‘ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں جاہل قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں