بشنوئی گینگ نے سلمان کے قتل کیلئے شوٹرز کو 20لاکھ روپے دیئے :میڈیا

 بشنوئی گینگ نے سلمان کے قتل کیلئے شوٹرز کو 20لاکھ روپے دیئے :میڈیا

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ۔۔

کہ ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی چارج شیٹ کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کے لیے اجرتی شوٹرز کو 20لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کی تھی۔چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی نے 6 اجرتی شوٹرز کو سلمان خان کے قتل اور اُن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا ٹاسک دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں