خلیل الرحمان قمر کیس:ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

خلیل الرحمان قمر کیس:ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خلیل الرحمن قمر کیس کے ملزموں کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج اور اس کے 9 ملزموں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر 9 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دیا۔جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کو ملزمان کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزم بے گناہ ہے اس کو چھوڑنا ہے اور جو گنہگار ہے اس کے خلاف ثبوت دیں۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے کہا کہ جو ملزمان بے گناہ تھے ان کو کلیئر کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔ ملزمان نے خلیل الرحمن قمرکو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں