ساحر لودھی لائیو پروگرام میں والدہ کے ذکر پر آبدیدہ
کراچی(شوبزڈیسک) نامور اداکار اور میزبان ساحر لودھی لائیو پروگرام میں والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں فلم ‘راستہ’ کے اداکار سکول کی ایک انگریزی نظم کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحر لودھی متعدد بار آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور ان کے آنسو چھلک جاتے ہیں۔اس موقع پر شو میں موجود حاضرین بھی ساحر لودھی کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوجاتے ہیں۔ساحر لودھی نے اس موقع پر کہا کہ جن لوگوں کی ماں زندہ ہے وہ ان کی قدر کریں اور ان سے محبت کریں۔