عدنان سمیع خان کی 9سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

عدنان سمیع خان کی 9سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی(شوبزڈیسک ) گلوکار اور اداکار عدنان سمیع خان 9 سال بعد بالی ووڈ کی فلم کے لیے گانا گائیں گے ۔

۔بالی ووڈ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق عدنان سمیع خان کی 9 سال بعد فلموں میں واپسی ہو گی ۔ عدنان سمیع خان آنے والی ہارر فلم ’ قصور‘ کے لیے رومینٹک گانا ریکارڈ کروائیں گے ۔ عدنان سمیع خان کے ساتھ بھارتی گلوکارہ پائل دیو بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔عدنان سمیع خان کے گانے میں لوگ اداکار آفتاب شیوڈیسانی، اروشی روٹیلا اور مشہور پنجابی سنگر جسی گل کو دیکھ سکیں گے ۔ عدنان سمیع خان کے رومینٹک گانے کے لیے ممبئی کے اسٹوڈیوز میں ایک شاندار سیٹ لگایا گیا۔ گانے کی شوٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔ اس سے قبل عدنان سمیع خان نے 2015 میں سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے لیے قوالی ’ بھر دوجھولی ’ ریکارڈ کروائی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں