ایشوریا پرغصہ نہیں کرتی ،یہ حق اس کی ماں کا ہے ،میں ساس ہوں :جیا بچن

ایشوریا پرغصہ نہیں کرتی ،یہ حق اس کی  ماں کا ہے ،میں ساس ہوں :جیا بچن

ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی سینئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتیں کیونکہ وہ اُن کی بیٹی نہیں بہو ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پرانے انٹرویو میں ان کا کہناتھاکہ میں بہت سخت ماں ہوں، یہ سن کر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ ساس بھی غصے والی ہیں؟ ،جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں۔ میں ایشوریا کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آسکتی کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں ہیں، وہ میری بہو ہیں، میں اُن کے ساتھ سختی کیوں کروں؟، ایشوریا پر سختی کرنے کا حق صرف اُن کی ماں کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں