میں نے متعارف کرایا لیکن استاد نہیں مانتی ،سیدنورکا ریشم سے شکوہ

 میں نے متعارف کرایا لیکن استاد نہیں مانتی ،سیدنورکا ریشم سے شکوہ

لاہور(شوبز ڈیسک)ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں ریشم مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی۔

سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہے ، فلم انڈسٹری میں ریشم کو میں نے متعارف کروایا لیکن بدقسمتی سے وہ آج مجھے اپنا استاد نہیں سمجھتی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہے جس کا مجھے کوئی دکھ نہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے اداکارہ کو متعارف کروایا اور ان کے پہناوے اورشخصیت کو نکھارا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں