والد اور دادا میرے شوبز میں آنے کیخلاف تھے :لائبہ خان

 والد اور دادا میرے شوبز میں آنے کیخلاف تھے :لائبہ خان

کراچی(شوبزڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں، جس کی وجہ سے اُن کے والد اور دادا اُن کے شوبز میں آنے کے حق میں نہیں تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کی خواہش پر 7 سال کی عُمر میں حفظ شروع کیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے 9 سال کی عُمر میں حفظ مکمل کرکے حافظہ بن گئی تھی۔ جس وقت میں نے میٹرک کیا تو اُس دوران میری چھوٹی بہن اداکارہ ایمان شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کرچکی تھی، ایک روز بہن کے سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ نے مجھے اداکاری کی پیشکش کی، پہلے تو میں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن پھر بعد میں راضی ہوگئی تھی۔ میرے والد اور دادا کو میرا شوبز میں آنا پسند نہیں تھا، کیریئر کی شروعات میں والد مجھ سے بات نہیں کرتے تھے، ہر وقت غصے میں رہتے تھے اور میرے ڈرامے بھی نہیں دیکھتے تھے ۔میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور  والد، دادا کو بھی میرے کیریئر سے متعلق راضی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں