بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیجا: بشریٰ انصاری

 بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیجا: بشریٰ انصاری

کراچی (شوبزڈیسک )معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی بارش کے حوالے سے شکوہ کیا ہے ۔

 انسٹاگرام پر داکارہ نے گزشتہ روز رات گئے ہونے والی تیر بارش کے مناظر شیئر کیے جو ان کے گھر کی کھڑکی سے نظر آ رہے ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘بارش ہو رہی ہے ’۔ویڈیو کے پسِ منظر سے بشریٰ انصاری کی آواز سنائی دے رہی ہے جو شکوہ کر رہی ہیں کہ اس بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کے بھیجا ہے ۔ ہمارے بچے گئے ہیں تو یہ دیکھو کیسا طوفان آگیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں