ماہرہ خان کی گانے ‘لیلی میں لیلی’ پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی گانے ‘لیلی میں لیلی’  پر ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور بالی وڈ گانے ‘لیلی میں لیلی’ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ گانا ان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ‘رئیس’ (2017) سے ہے ، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماہرہ خان نیلے پینٹ اور سفید ریشمی ٹاپ میں ملبوس، خوداعتمادی سے بھری ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔ ماہرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا، ‘ہم واقعی سخت محنت کرتے ہیں… لیکن ہر موقع پر مزہ لینا بھی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں