ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان،سونا1400روپے سستا

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان،سونا1400روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7پیسے کے اضافے سے 278.77 روپے کاہوگیا ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کے اضافے سے 280.25 روپے پرجاپہنچا ۔اسی طرح یورو77پیسے کے اضافے سے 309.87 روپے اور پاؤنڈ 77 پیسے کے اضافے سے 367.70 روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2481 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں