یوگینڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

یوگینڈا کی ایتھلیٹ کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

کمپالا(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، وہ ہسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہے ۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے ، اْن کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔پیرس اولمپکس میں میراتھن ریس کے دوران 44 ویں نمبر پر آنے والی رنر ربیکا چیپٹگی پر ٹرانس نزویا کاؤنٹی میں انکے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ٹرانس نزویا کے پولیس کمانڈر جیرمیا اولے کوسیوم نے بتایا کہ چیپٹگی کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما نے جھگڑے کے بعد پیٹرول چھڑک کا آگ لگائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں