باغبانپورہ: 4نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 2افراد اغوا کرلئے

باغبانپورہ: 4نامعلوم موٹرسائیکل  سواروں نے 2افراد اغوا کرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے سے 4 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو افراد کو اغوا کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق عرفان اشرف اور ماجد لیاقت کو نجی بیکری کے سامنے سے 4 موٹر سائیکل اغوا کاروں نے اغوا کیا ۔ فوٹیج میں اغوا کار وں کو فائرنگ کرتے ہوئے عرفان اور ماجد کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے ،مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں