دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کاملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم حمزہ مشتاق کو گرفتار کیا۔ بتایا گیاکہ گرفتار ملزم مختلف تھانوں کے 62 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو اس کے ماضی کی مجرمانہ سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔