انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل پلیئرز کیساتھ نرمی نہ برتنے کا فیصلہ

انگلینڈ  کیخلاف  سیریز  سے  قبل  پلیئرز کیساتھ  نرمی  نہ  برتنے کا  فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان کرکٹ کے پورے نظام پر ہی بجلی گرادی ہے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جو سرجری نہ کرسکے ۔۔

 وہ مہمان ٹیم کرکے اپنے گھر روانہ ہوگئی۔پی سی بی کے ساتھ اب کرکٹرز بھی پریشان ہیں کہ 3 سالوں سے مسلسل ٹیسٹ میچز میں شکست کو فتح میں کیسے بدلا جائے اس ضمن میں خراب کارکردگی سے تنقید کا نشانہ بننے والے کرکٹ بورڈ حکام نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قوم ٹیم کیلئے 7 اور 9 ستمبر کو لاہور میں فٹنس ٹیسٹ بھی پلان کیے گئے ہیں، جس میں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل وہ تمام کرکٹرز حصہ لیں گے جن کے چیمپئِنزون ڈے کپ سے پہلے ریجنز کی طرف سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوسکے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کرنا چاہتا ہے ۔سینٹرل کنٹریکٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا، فٹنس ٹیسٹ رپورٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل ہوگا۔ فٹنس ٹیسٹ کو عذاب سمجھنے والے کرکٹرز کی پریشانی میں فٹنس ٹیسٹ کی سخت شرائط نے مزید اضافہ کردیا ہے ۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا معیار بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔7 اور 8 اگست کومجوزہ فٹنس ٹیسٹ کے دوران دیگر جسمانی مشقوں کے ساتھ 8 منٹ میں دو کلومیٹر دوڑ، 30، 30 سیکنڈز کے وقفے سے دوڑ کر 10 سیکنڈز میں 3، 3 رنز بھی لینے کا چیلنج دریپش ہوگا۔ اس فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر ہی قومی کھلاڑیوں کے ناموں پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بھی غور ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں