رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن بٹن لینے کے بعد نیا ٹارگٹ چن لیا

 رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن  بٹن لینے کے بعد نیا ٹارگٹ چن لیا

لزبن(سپورٹس ڈیسک)پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کا گولڈن بٹن حاصل کرنے کے بعد اپنا اگلا گول بتا دیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد صرف ایک دن میں ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا تھا ۔۔

اور اب وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے چینل کے جمی ڈونلڈسن عرف ‘مسٹر بیسٹ’ کو شکست دینے کے خواہش مند ہیں۔اْنہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار نیشنز لیگ میں پرتگال کے کروشیا کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں