اسٹاک ایکسچینج میں 491پوائنٹس کی تیزی ،54ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج میں 491پوائنٹس کی تیزی ،54ارب منافع

کراچی (آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان رہا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 491.69 پوائنٹس کے اضافے سے 78848 پوائنٹس پر جاپہنچا۔۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 54 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 58.46 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو آٹو ،فارما ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اچھی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی۔ماہرین کے مطابق چینی صدر کی آئندہ ماہ پاکستان آمد ،مستقبل قریب میں ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کا حل ڈھونڈنے میں کامیابی کا امکان ،شرح سود کم ہونے کی امید اور تجارتی خسارہ میں کمی جیسے عوامل سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 193.46 پوائنٹس کے اضافے سے 25012.32 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50477.04 پوائنٹس سے بڑھ کر 50779.07 پوائنٹس پر بند ہو ا۔مجموعی سرمایہ بڑھ کر 104 کھرب 85 ارب روپے رہ گیا۔ بدھ کو17ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ 97 لاکھ 68 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں