مرکنٹائل ایکسچینج میں33ارب کے 28844سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں33ارب کے 28844سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 33ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 28844 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.524 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.043 ارب روپے، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.221 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.325 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.804 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.283 ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 503.519 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 390.042 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 241.437 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 166.886 ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت 131.991 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں