بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10سے بھی باہر

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10سے بھی باہر

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم مزید تنزلی کے ساتھ چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے ۔

 آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز بنائے جبکہ وہ دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچری سکور نہیں کرسکے ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما، جیس وال اور ویرات کوہلی کی بدستور چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ہے اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیری مچل تیسرے ، چوتھا آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور انگلینڈ کے ہیری بروک پانچویں نمبر پر رہے ۔اُدھر ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں ہے اور شاہین شاہ آفریدی مزید تنزلی کے بعد اب گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں