ہول سیل اور رٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ایک چیلنج ہے ، نعیم میر

ہول سیل اور رٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ایک چیلنج ہے ، نعیم میر

کراچی (این این آئی)چیف کو آرڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ہول سیل اور رٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ایک اہم چیلنج ہے جس کو پوری کوشش کر کے حاصل کیا جائیگا۔

 ریاست نے تاجروں کو 77 سال بڑے نازو نعم سے پالا ہے ، ان کے نخرے اٹھائے ہیں اور کوئی تکلیف نہیں دی لیکن اب ریاست ان سے ٹیکس وصولی میں نہایت ہی سنجیدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے والے رٹیلرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ ادا کرنے کا رواج نسل در نسل چلتا آرہا ہے جسے اب ہر صورت تبدیل ہونا ہے ۔ ملک ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں اس کے وسائل کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کے بغیر ممکن نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں