شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی تھی:مدیحہ امام

 شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی تھی:مدیحہ امام

کراچی(این این آئی)اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ مدیحہ امام نے ایک میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ میرے شوہر کا تعلق بھارت کے علاقہ اروناچل پردیش سے ہے۔۔۔

 لیکن ہماری شادی دبئی میں ہوئی تھی جس میں میرے والدین نے شرکت نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میری شادی کی تاریخ طے ہوئی تو میرے والد ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے میری والدہ بھی میرے نکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں اور پھر بہنوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا جبکہ والدین بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شریک ہوئے۔ مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے والد کی مکمل صحتیابی تک ولیمہ ملتوی کردیا تھا اور نکاح کے 4 ماہ بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا۔ شوہر موجی بسر مجھ سے ساڑھے چار سال چھوٹے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں