مرد کے مقابلے پر آنا عورت کی شان کے خلاف ہے:رابی پیرزادہ

مرد کے مقابلے پر آنا عورت کی شان کے خلاف ہے:رابی پیرزادہ

لاہور(شوبزڈیسک)مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مرد کے مقابلے آنا عورت کی شان کے خلاف ہے اور دونوں کبھی برابر نہیں ہوسکتے، مرد کو برتر پیدا کیا گیا۔

رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں میرا جسم، میری مرضی کا نعرہ لگانے والی خواتین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نعرہ لگانے والی خواتین نادان ہیں، انہیں کچھ پتا نہیں، ہر انسان کے جسم پر خدا کی مرضی اور حکم چلتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں